Time 29 اپریل ، 2019
دنیا

رمضان المبارک سے قبل حرم مکی شریف کا تیسرا توسیعی منصوبہ مکمل

استقبال رمضان کے لیے حرم میں 21 ہزار نئی قالینیں بچھا دی گئی، مکہ سے مدینہ آمد و رفت کیلئے ٹرینوں میں اضافہ۔ فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک سے قبل حرم مکی شریف کا تیسرا توسیعی منصوبہ مکمل کرلیا گیا، منصوبے کی تکمیل کے بعد بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

رمضان المبارک سے قبل معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور حرم مکی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد بیک وقت 2 لاکھ 80 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق استقبال رمضان کے لیے حرم میں 21 ہزار نئی قالینیں بچھا دی گئی ہیں، حرم مکی شریف کے تیسرے توسیعی مرحلے کی تکمیل سے معتمرین اور زائرین کو کافی سہولت ہوگی۔

معتمرین کی سہولت کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک میں حرمین ٹرین کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے جس کے تحت مکہ سے مدینہ آمد و رفت کے لیے اوقات اور ٹرینوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :