نواز شریف کی ضمانت ایک بہانہ ہے، وہ لندن بھاگنا چاہتے ہیں: فردوس عاشق

عدالتیں حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضمانت کے بعد اسپتال میں ایک دن بھی داخل نہیں ہوئے، ضمانت مانگنا ایک بہانہ ہے، یہ لندن بھاگنا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر کہا کہ عدالتیں حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں، جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بھی تنقید کی اور کہا کہ (ن) لیگ نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی  اے سی کو تبدیل کیا، لاپتہ اپوزیشن لیڈر لندن میں سیر و تفریح کر رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا اور انہوں نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :