کھیل
09 اگست ، 2012

اولمپکس ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی

اولمپکس ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی

لندن…پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں نے ابتداء سے ہی برتری حاصل کرنے کی کوشش اور ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے۔ جنوبی کوریا کو 30 ویں منٹ میں ہیون ہی سنگ نے گول فیلڈ گول کرکے برتری دلادی تاہم یہ صرف ایک منٹ ہی برقرار رہ سکی اور پاکستان کی جانب سے محمد وقاص نے گول اسکور کردیا۔ پہلے ہاف کے 33 ویں منٹ میں ہیون ہی نے دوسرا گول کرکے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسری ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اختیار کئے رکھا ، تاہم پاکستان کے عبدالحسیم خان نے 44 ویں منٹ گول کرکے جنوبی کوریا کی برتری کا ایک بار پھر خاتمہ کردیا، کھیل کے61 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر محمد عمران کے گول کی بدولت پاکستان کو برتری حاصل ہوئی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی اور پاکستان نے 3 کے مقابلے میں 2 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس سے قبل 9 ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ارجنٹائن کو 3-1 سے ہرادیا۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر آسٹریلیا اور جرمنی جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 12 بجے ہالینڈ اور برطانیہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :