کھیل
Time 15 مئی ، 2019

وسیم اکرم بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر خوشی سے نہال

سابق فاسٹ بولر اپنے بیٹے کے ہمراہ گریجیوئیشن تقریب میں تصویر بنواتے ہوئے— انسٹاگرام فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار کیا۔

سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بیٹے کی گریجویشن مکمل ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بیٹے سند وصول کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق کپتان نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ والدین اولاد کو سب سے بڑا تحفہ جو دے سکتے ہیں وہ تعلیم ہے اور آج تمہاری وجہ سے بہت فخر ہے، یہ دنیا تمہارے قدموں میں ہے جس کی بنیاد ڈل چکی ہے‘۔


وسیم اکرم نے آخر میں لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ تم اپنے خوابوں کو پورا کروگے اور خوشیوں سے بھرا مستقبل بناؤ گے‘۔ 

مزید خبریں :