ایسا ریسٹورنٹ جہاں مرغیاں اڑتی ہیں

ریسٹورنت کے مالک کو یہ خیال ایک فلم دیکھ کر آیا تھا۔ اسکرین گریب 

آپ نے مرغیاں اڑتی ہوئی تو دیکھی ہوں لیکن کیا کبھی آپ نے  سنا یا پڑھا کہ ایک ایسا ریسورنٹ ہے جہاں مردہ مرغیاں اڑتی ہیں؟

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ ہے جہاں ایک غلیل نما آلے سے تلی ہوئی مرغی ہوا میں اچھالی جاتی ہے جسے ویٹر منفرد انداز میں پکڑتے ہیں۔

آپ کو اس ریسٹورنٹ میں ویٹرز مخصوص ٹوپیاں پہنے ایک پہیے کی سائیکل پر سوار دکھائی دیں گے۔ ان کی ٹوپیوں میں لگی ہوئی سلاخ پر یہ ہوا میں اڑتی ہوئی مرغی پرو لیتے ہیں۔ 

کرےٹورن نامی ریسٹورنٹ میں 1986 سے یہاں کی مشہور ڈش اسی طرح پیش کی جاتی ہے۔ 

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ اچھوتا خیال انھیں ناروے سے آنے والے وائے کنگز کے بارے میں بننے والی ایک فلم کو دیکھ کر آیا، فلم میں وائے کنگز آگ کے گولوں کو اسی طرح پھینکتے تھے اور مجھے یہ خیال اتنا پسند آیا کہ میں نے ایسے کھانا پیش کرنا شروع کر دیا۔


یہاں کام کرنے والے ایک ویٹر ووراچوت کا کہنا ہے کہ میں اس ریسٹورنٹ میں اڑتی ہوئی مرغیاں دس سال سے پکڑ رہا ہوں اور اب میں چوتھی نسل کو یہ کام سکھا رہا ہوں۔

ووراچوت کی والدہ بھی اسی ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہیں۔

یہاں آنے والے کھانا پیش کرنے کے اس انداز سے اتنا پرجوش ہوجاتے ہیں کہ وہ خود بھی ایسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہاں پر کھانا کھانے کے لیے آنے والے لوگ صرف یہ انوکھا انداز دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ کھانا ایسے پیش کرنے کا انداز نہ انھوں نے کبھی دیکھا اور نہ سنا۔

مزید خبریں :