Time 17 مئی ، 2019
کھیل

یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پی سی بی کا مصباح سے رابطہ

 پی سی بی ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دینا چاہتا ہے: ذرائع

لاہور: یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنےکا خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لئے بورڈ کے ایک عہدیدار نےمصباح الحق سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کپتان نے پی سی بی عہدیدار کو مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ مصباح الحق کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیئے جانے کی وجہ سے نالاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد مصباح الحق سے رابطہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کو انڈر19 ٹیم کے ساتھ نیشنل اکیڈمی میں بھی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :