Time 26 مئی ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کا مودی کو فون، عوام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار


وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کر کے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مبارکباد دی تھی جس پر نریندر مودی نے بھی تشکر کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :