Time 29 مئی ، 2019
پاکستان

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کر دی


کے الیکٹرک نے کراچی کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی نئی قیمتوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے پرانے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پہلے 301 یونٹ سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے 45 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 17 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے 701 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے  بجلی کے نرخ 17 روپے 33 پیسے فی یونٹ دے تھے جو اب بڑھ کر 20 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے نئے نرخ نامے کے مطابق ماہانہ 300 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کے گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 15 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 3 روپے 37 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :