Geo News
Geo News

Time 30 مئی ، 2019
پاکستان

اے پی ایم ایل نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق گمراہ کن خبروں کی تردید کردی

سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، سیکریٹری جنرل— فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں کی تردید کردی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔