Time 02 جون ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کیلئے بنائی گئی چپل محکمہ وائلڈ لائف نے قبضے میں لے لی

وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا: ذرائع۔ فوٹو: فائل

پشاور: محکمہ وائلڈ لائف نے وزیر اعظم عمران خان کے لئے بنائی گئی چپل قبضے میں لے لی۔

میڈیا پر اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے بنائی گئی چپل میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈی ایف او عبدالعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر آنے کے بعد کارروائی کی گئی اور چپل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جسے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر چپل کی تیاری میں اژدھے کا چمڑا استعمال کیا گیا ہے تو یہ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد چپل سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ دکاندار چاچا نور الدین کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

مزید خبریں :