یوٹیوب کا نسل پرستی اور تعصب پرمبنی ویڈیوز پر پابندی کا اعلان

یوٹیوب کا نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانےکا اعلان کیا ہے اور اس پالیسی پر عمل درآمد آج سے ہو گا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے مکمل فعال ہونے میں اگرچہ کچھ وقت لگے گا مگر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ عمر،جنس، نسل،خاندان، مذہب کی بنیاد پر تعصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماؤں نے آن لائن انتہاپسندی کے خاتمےکا مطالبہ کیا تھا۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت یوٹیوب ہمیشہ قوانین پر عمل پیرا رہی ہے ، نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق اگلےچندماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور نقرت انگیز مواد چلانے والے چینلز  یا دیگر monetization features پر اشتہارات نہیں چلائے جا سکیں گے۔

مزید خبریں :