Time 09 جون ، 2019
کاروبار

حکومت کا سگریٹ اور 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جبکہ 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، بابر عطا۔ فوٹو: فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں سگریٹ اور 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سگریٹ پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی حتمی منظوری بھی دی جاچکی ہے جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو نوشی بابر عطا نے بھی کردی۔ 

بابر عطا کے مطابق 20 سگریٹ والے پیکٹ پر 10 روپے جب کہ 250 ملی لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل پر ایک روپیہ ہیلتھ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد تمباکو کا کہنا ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا اور رواں مالی سال کے بجٹ میں ہیلتھ ٹیکس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

بابر عطا کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے ایسے جرات مندانہ فیصلے اور ٹیکس لگائے جارہے ہیں، ہیلتھ ٹیکس سے 40 سے 50 ارب روپے کے وسائل حاصل ہوں گے اور یہ رقم ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریبوں پر خرچ کی جائے گی۔

مزید خبریں :