کراچی میں شدید گرمی، 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی: محکمہ موسمیات

فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ کراچی میں آج شدید گرمی اور حبس ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوائیں 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اگرچہ شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے مگر اس کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں 16 اور 17 جون تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ  سمندری ہوائیں معطل ہونے سے حبس زدہ ماحول رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کل بھارتی ساحل گجرات پر ٹھہر جائے گا،  سائیکلون وایو کا پاکستان میں ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں جب کہ کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرنا قبل ازوقت ہے۔

مزید خبریں :