ایف بی آر کی پھرتیاں، 15 ہزار تنخواہ والے مزدور کو کروڑوں کا نوٹس بھیج دیا

ایف بی آر کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس کا عکس۔ فوٹو: جیو نیوز

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو پورا کرنے کیلیے پھرتیاں دکھاتے ہوئے غریب محنت کش کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے کا نوٹس بھیج دیا۔

ٹیکس اہداف پورا کرنے کے دباؤ کا شکار ایف بی آر نے 15 ہزار روپے ماہانہ پر ملازمت کرنے والے گوجرانوالہ کے محنت کش یوسف کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے انکم ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ 15 ہزار روپے تنخواہ پر زمیندار کے پاس کام کرتا ہے۔ فوٹو: جیو نیوز

ایف بی آر کا نوٹس دیکھ کر انتہائی کم تنخواہ پر ملازمت کرنے والا یوسف پریشان ہو گیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ مقامی زمیندار کے پاس 15 ہزار روپے ماہانہ پر کام کرتا ہے، جتنی رقم کا نوٹس اسے ملا ہے، اتنی رقم تو اس نے کبھی دیکھی بھی نہیں ہے۔

مزید خبریں :