جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کو کسی بھی وقت گرفتار کیے جانے کا امکان

فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری، جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے دو روز قبل فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے جو نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت بھی آج ہونا ہے، اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں :