پاکستان
11 اگست ، 2012

جیکب آباد: لاپتہ ہندولڑکی نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرلی

جیکب آباد: لاپتہ ہندولڑکی نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرلی

جیکب آباد …جیکب آباد سے 5 روز قبل لاپتہ ہوجانے والی ہندو لڑکی منیشا کماری نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرلی،ورثاء کا کہنا ہے کہ منیشا کو زبردستی اغوا کرکے شادی کرنے کا بیان دلوایا گیا ہے۔جیکب آباد کے محلہ غریب آباد کے رہائشی ریوت مل کا کہنا ہے کہ اس14 سالہ بیٹی منیشا کماری 5 کو روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ جس مقدمہ تین نامعلوم افراد کے خلاف کرایا تھا۔ ریوت مل کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز منیشا کماری نے انہیں نامعلوم مقام سے فون کیا،اور بتایا کہ اس نے اسلام قبول کرکے غلام مصطفی چنہ نامی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی ہے،اور اپنا اسلامی نام بھی مہوش رکھ دیا ہے۔ ریوت مل کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کو اغوا کرکے زبردستی مسلمان کیا گیا اور اُس سے زبردستی فون کرایا گیا۔منیشا کماری کے والد ریوت مل کا کہنا ہے اگر اس کی بیٹی بازیاب نہ ہوئی تو وہ یہاں رہ نہیں رہ پائیں گے،منیشا کماری کے چچا سنجے سنگھ کا بھی کہنا تھا کہ فون پر بات کے دوران منیشا کے ساتھ کھڑے کچھ لوگ اس پر پریشر ڈال رہے تھے،ایس ایس پی جیکب آباد یونس چانڈیو کا کہنا ہے کہ منشیا کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :