Time 19 جون ، 2019
کھیل

بھارتی اوپنر شیکھردھون ورلڈ کپ سے باہر

شیکھر دھون انگو ٹھے میں فریکچر کے باعث انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔ فوٹو: فائل

لندن: بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون انگو ٹھے میں فریکچر کے باعث انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔

شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز کی تیز رفتار گیند انگوٹھے پر لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔

بھارتی ٹیم کے مینیجر سنیل سوبرا مینم نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اب ولڈکپ کے باقی میچز کے لیے بھارتی ٹیم کو دستباب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شیکھر دھون انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے مینیجر کا مزید کہنا تھا کہ شیکھر دھون کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا باعث وکٹ کیپر بیٹسمین ریشبھ پنٹ کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی اوپنر کا ورلڈکپ سے باہر ہونا بھارتی ٹیم کے لئے بڑے دھچکے سے کم نہیں ہے کیونکہ شیکھر دھون 2013 اور 2017 میں ہونے والی آسی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھی شیکھر دھون ہی تھے۔

مزید خبریں :