دنیا
11 اگست ، 2012

غزہ کا کوئی بھی شہری مصری فوجیوں پر حملے میں ملوث نہیں،اسماعیل ہانیہ

غزہ کا کوئی بھی شہری مصری فوجیوں پر حملے میں ملوث نہیں،اسماعیل ہانیہ

غزہ… حماس کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ غزہ کا کوئی بھی شہری گذشتہ اتوار کو سیناء میں مصری فوجیوں پر حملے میں ملوث نہیں ہے جبکہ مصر کے ایک کثیرالاشاعت اخبار“الاھرام”نے بتایا کہ کے مصری فوجیوں پر حملہ سیناء کے اندر موجود دہشت گردوں کی کارروائی تھی۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق سیناء میں فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی سمیت کارروائی کے تمام مراحل سیناء ک یاندر ہی طے کیے گئے۔ اخبار نے نام لیئے بغیر ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیناء میں موجود کئی اہم شخصیات بھی مصری فوجیوں کے قتل میں معاونت کرتی رہی ہیں۔ دوسری جانب مصر کے ایک ممتاز قانون دان اور وکیل مصطفیٰ علوان نے ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فلسطینی جماعت الفتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان نے اسرائیلی خفیہ تنظیم’موساد‘کے ساتھ تعاون سے سیناء کے علاقے میں گذشتہ اتوار کے روز مصری فوجیوں پر کیا ہے۔

مزید خبریں :