Time 24 جون ، 2019
پاکستان

پنجاب میں سندھ سے زیادہ ایچ آئی وی کیسز ہونے کا انکشاف

 جیلوں میں موجود 3 ہزار قیدیوں میں بھی ایچ آئی وی کا وائرس پایا گیا: رپورٹ: فوٹو: فائل

پنجاب میں ایڈز کے وائرس۔ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی صورتحال سندھ کے شہر رتو ڈیرو سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کر چکی ہے جس میں بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

اب پنجاب میں بھی 13 ہزار 400 سے زائد افراد کے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ایڈز کے کیسز ضلع ڈیرہ غازی خان میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 3 ہزار سے زائد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں۔

فیصل آباد میں بھی ایچ آئی وی متاثرین کی تعداد 2 ہزار 800 سے زائد ہے۔

اسکریننگ کے دوران جیلوں میں موجود 3 ہزار قیدیوں میں بھی ایچ آئی وی کا وائرس پایا گیا۔

مزید خبریں :