Time 27 جون ، 2019
پاکستان

پاکستان میں کاروباری طبقے کا اعتماد کم اور سرمایہ کاری منفی اثر لے رہی ہے: فچ


بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کہا ہےکہ کاروباری طبقے کا اعتماد کم ہورہا ہے اور سرمایہ کاری منفی اثر لے رہی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 8 مہینوں کے بعد معاہدہ طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں اقتصادی اور مانیٹری پالیسیاں سخت رہیں گی، آئی ایم ایف پروگرام قلیل مدت میں معیشت کے لیے منفی ہوگا۔

فچ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے بعد اسٹیٹ بینک نے 150بیسسز پوائنٹس بڑھائے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے وقت ڈالر 142 روپے کا تھا۔

فچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کی معاشی نمو رواں مالی سال میں 3.2 فیصد رہے گی، مالی سال 2020 میں معاشی نمو 2.7 فیصد رہے گی، مہنگائی بڑھے گی اور قوت خرید کم ہوگی۔

فچ کے مطابق معاشی نمو حکومتی ہدف سے کم رہے گی، خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے درآمدات بڑھیں گی، اسٹاک مارکیٹ کا گرنا معیشت پر اعتماد کو کم کررہا ہے، جولائی 2018 سے اسٹاک مارکیٹ 14 فیصد گر کر 2016 مارچ کی سطح پر آگئی ہے۔

فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ کاروباری طبقے کا اعتماد کم ہورہا ہے، سرمایہ کاری منفی اثر لے رہی ہے، سی پیک سرمایہ کاری معیشت کو سپورٹ فراہم کرے گا۔

مزید خبریں :