Time 28 جون ، 2019
پاکستان

اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی عائد

سلام آباد میں14اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔فوٹو : پرو پاکستان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانے کے ساتھ جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے اور اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گُل کا کہنا ہے ہم نے کہا تھا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگائیں گے اور پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، 14 اگست سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ہو گی۔

سیینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر مملکت برائے ماحولیات نے بتایا کمپنیوں سے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی مصنوعات پر پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنے کی تحریر درج کریں۔

اس کے علاوہ چیئرمین کمیٹی برائے ماحولیات مشاہد حسین سید نے بتایا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے سے شہر میں پارکنگ پالیسی اور ایف نائن پارک میں صفائی کی صورت حال پر بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ کچی آبادیوں اور نالوں کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

مزید خبریں :