Time 29 جون ، 2019
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل میپ اب بس یا ٹرین میں رش سے بھی آگاہ کرے گا

فائل فوٹو

گوگل میپ راستوں کا علم بتانے کے بعد اب بس یا ٹرین میں رش سے بھی آگاہ کرے گا۔

اس سے قبل2017 میں بھی اسی طرح کا ایک فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کے ذریعے سے یہ معلوم کیا جا سکتا تھا کہ ریسٹورینٹ اور اسٹور میں کتنا رش ہے۔

گوگل میپ کے اس فیچر سے آپ کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ جس جگہ آپ جارہے ہیں اس راستے پر جانے والی ٹرین یا بس میں کتنا رش ہوگا۔

گوگل اس فیچر کو سب سے پہلے سڈنی میں تجربہ کرے گا، شروعات میں یہ فیچر دنیا کے 200 شہروں میں میسر ہوگا جن میں امریکا کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس، نیو یارک، پورٹ لینڈ، اور بے ایریا شامل ہیں جب کہ یہ ان جگہوں کے 46 میٹرو مقامات پر میسر ہوگا اور اس سے اینڈرایئڈ اور آئی او ایس صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گوگل میپ نے صبح 6 سے 10 بجے تک اپنے صارفین کی رپورٹ بناکر اس کا تجزیہ کیا ہے جس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس وقت سب سے زیادہ رش بیونس آئرس، ساؤ پالو، پیرس، ٹوکیو اور نیویارک کی ایل ٹرینوں میں ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں گوگل میپ نے ان ہی 200 شہروں کی ٹرینوں کی تاخیر اور آمد کے وقت کا بھی تمام تر ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

جب بس کا شیڈول اصل وقت سے نہیں مل رہا ہو تو گوگل میپ آپ کو اس بس کے آنے کا صحیح وقت بتائے گا۔

اس کا ٹرانسٹ ویو بتائے گا کہ کون سے راستوں پر بس رک رہی ہے اور کہاں بس تاخیر سے پہنچے گی۔

مزید خبریں :