واٹس ایپ استعمال کرنا صحت کے لیے مفید؟

فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر وقت گزارنا صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن چٹ چیٹ کے لیے میسر سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر گفتگو کو ایک تحقیق میں صحت کےلیے مفید قرار دیا گیا گیا۔

حالیہ تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر وقت گزارنا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

صحت کی بہتری کی یہ ترکیب ایج ہل یونیورسٹی کے محققین نے پیش کی ہے جن کا  یہ دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں، وہ اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں جب کہ خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے قربت کا احساس بڑھنا ہے۔

تحقیق کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال سے سماجی تعلق میں مضبوطی وہ احساس ہے جو ذہنی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید خبریں :