دنیا
Time 01 جولائی ، 2019

برطانیہ کا ورلڈ کپ میچز کے دوران سیاسی نوعیت کے بینرز لہرائے جانے کا نوٹس

پولیس کے ساتھ مل کر پتہ لگائیں گے کہ یہ کیسے ہوا: ترجمان برطانوی وزارت خارجہ۔ فوٹو بشکریہ رائٹرز

لندن: برطانوی وزارتِ خارجہ نے لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں جہاز کے ذریعے سیاسی نوعیت کے بینرز لہرائے جانے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی سیاسی نوعیت کے پیغام کی حمایت نہیں کرتے اور ہم مغربی یورکشائر پولیس کے ساتھ مل کر یہ پتہ لگائیں گے کہ یہ کیسے ہوا تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی دوسرا واقعہ نہ ہو۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان شائقین کے مابین پُرتشدد واقعات پر تشویش ہے، برطانیہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت اور اسے قدر سے دیکھتا ہے، ہم آزادیِ اظہار اور پُر امن احتجاج کو تسلیم کرتے ہیں لیکن پُرتشدد واقعے کے بارے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 29 جون کو لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران گراؤنڈ کے اوپر جہازوں کے ذریعے بینرز لہرائے گئے جن پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی جملے درج تھے۔

اس حوالے سے پاکستان نے ایک خاص گروہ کی جانب سے بینرز لہرائے جانے پر پر تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :