کاروبار
Time 02 جولائی ، 2019

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا— فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے  23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 3 روپے 50 ہیسے سستا ہو کر 157 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔