Time 08 جولائی ، 2019
انٹرٹینمنٹ

اقراء عزیز نے یاسر حسین کی انگوٹھی پہن لی

فوٹو: سوشل میڈیا

لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے ہاں کردی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ اقراء 2 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں، جس کا یاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہئے‘۔

بعد یاسر حسین زمین پر بیٹھے اور اقراء سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اداکارہ کے جواب کا انتظار کیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہاں کردو، ورنہ بہت بے عزتی ہوجائے گی‘۔


یاسر کے اقرار پر اقراء عزیز نے فوراً ہاتھ آگے بڑھا کر اُن سے انگوٹھی پہن لی۔

یاسر حسین نے تقریب سے قبل اپنی اور اقراء عزیز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خوش قسمت ترین انسان ہوں‘۔


دوسری جانب اقراء نے بھی یاسر کو ٹیگ کرکے کہا کہ ’تم جانتے ہو نا تم میرے ہو‘۔




 

یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات ہیں جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں کرچکے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ 

پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

مزید خبریں :