مَردوں کی انگلیاں میں چھپے راز


مردوں کی انگلیوں کی بناوٹ کو تین طرح سے تقسیم کیا گیا ہے، A, B, C ۔۔۔۔۔ فوٹو: فائل

ہاتھوں کی لکیروں کے ذریعے قسمت کا حال جاننے کی باتیں تو آپ نے سن ہی رکھی ہیں لیکن مرد حضرات کے ہاتھوں کی انگلیاں ان کی شخصیات کے بارے میں بتاتی ہیں۔

حال ہی میں انگلیوں کے حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس کے انتہائی حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو دلچسپ و عجیب حقائق بتائیں گے۔

یہ راز ہماری شہادت کی انگلی اور اس کے علاوہ  وہ جس میں ہم عام طور پر انگوٹھی پہنتے ہیں جسے 'رنگ فنگر' کہا جاتا ہے اس میں چھپا ہوا ہوتا ہے، ان انگلیوں کی بناوٹ سے ہمیں یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ ہم کس قسم کے انسان ہیں مگر یہ صرف مرد حضرات کے لیے ہے۔

مردوں کی انگلیوں کی بناوٹ کو تین طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ A, B, C

A. 'رنگ فنگر' شہادت کی انگلی سے لمبی ہو:

فوٹو: بشکریہ ہف پوسٹ

جس شخص کی رنگ فنگر جس میں ہم عام طور پر انگھوٹی پہنتے ہیں شہادت کی انگلی سے لمبی ہو وہ خوبصورت مرد ہوتے ہیں، ایسے مرد دلکش ہوتے ہیں مگر غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں اور اپنا کام جلد بازی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

جن مردوں کی رنگ فنگر چھوٹی ہوتی ہے یہ ان کے مقابلے میں زیادہ پیسے کماتے ہیں۔

B.  'رنگ فنگر' شہادت کی انگلی سے چھوٹی ہو:


فوٹو: بشکریہ ہف پوسٹ

جن مرد حضرات کے اس طرح کے ہاتھ ہوں وہ بہت خود اعتماد ہوتے ہیں اور ساتھ ہی خود پسند بھی ہوتے ہیں جنہیں اپنے آپ سے محبت ہوتی ہے، ایسے افراد کو اکیلے رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ انہیں بلکل پسند نہیں ہوتا کہ کوئی انہیں تنگ کرے اور ان کے معاملوں میں دخل اندازی کرے۔

اگر بات کی جائے محبت کی تو یہ محبت کے لیے بہت کچھ کرنے کے قائل نہیں ہوتے اور نہ ہی محبت کا اظہار کرنے میں کبھی پہل کرتے ہیں ۔

C.  'رنگ فنگر' اور شہادت کی انگلی برابر ہو:


فوٹو: بشکریہ ہف پوسٹ

ایسے ہاتھوں کی بناوٹ جن میں دونوں انگلیوں کی لمبائی برابر ہو ایسے مرد اچھے،  پیار محبت سے رہنے والے اور خلوص نیت ہوتے ہیں، اس طرح کے ہاتھ والے مردوں کی ہر عادات اعتدال میں ہوتی ہے، یہ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں اور تمام کام منظم طریقے سے کرتے ہیں ۔