کھیل
Time 10 جولائی ، 2019

45 منٹ کی بُری کرکٹ نے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا: کوہلی


بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ صرف 45 منٹ کی بُری کرکٹ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔

ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم اور لیگ اسٹیج میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 18 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔

لیگ اسٹیج میں پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کا سیمی فائنل میں مقابلہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم سے ہوا۔

شکست کے بعد تقریب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ 'یہ ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے کہ جب آپ بہت اچھی کرکٹ کھیلیں مگر 45 منٹ کی بری کرکٹ آپ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے'۔

لیکن کوہلی نے کہا کہ نیوزی لینڈ اس کی مستحق تھی کیونکہ انہوں نے بھارت پر کافی دباؤ قائم کیا اور اہم مواقعوں پر بہت ہی اچھی کرکٹ کھیلی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے حصے میں بہت اچھی بولنگ اور فیلڈ کی اور ان کا خیال تھا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کو ایسے مجموعے تک محدود کیا جو کہ کسی بھی وکٹ پر باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کوہلی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بولرز نے جس طرح نئی گیند سے بولنگ کی، اس نے میچ کا نتیجہ تبدیل کر دیا۔

مزید خبریں :