پاکستان
Time 11 جولائی ، 2019

سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج پرالٹ گئی، 13 مسافر جاں بحق

مسافروں کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا— فوٹو: اسکرین گریب

سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافرجاں بحق ہوگئے، موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 59 افراد سوار تھے۔

سوات سے لاہور جانے والی مسافر بس گزشتہ رات 2 بجے موٹروے پر حسن ابدال کے قریب تھانہ واہ صدر براہمہ انٹرچینج کے پاس گہری کھائی میں جاگری، مسافروں کے مطابق حادثہ بارش کی وجہ سے پھسلن اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بس میں سوار 59 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوگئے جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس ڈرئیوار بہرام خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس کے مطابق بس کی تیز رفتار اور روڈ پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بس ڈرئیوار بہرام خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :