غوطہ خوروں نے سمندر سے کچرا نکالنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

’ڈیرفیلڈ‘ بیچ کے اندر سے  کچرے کو نکال کر (ری سایئکل) یعنی دوبارہ استعمال میں لانے کے قابل بنانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ’ڈیرفیلڈ بیچ‘ پر 633 غوطہ خوروں نے سمندر کے اندر سے 1200 پاؤنڈ کچرا صاف کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا۔

’ڈیرفیلڈ بیچ‘ پر اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے 24  گھنٹے لگے جب کہ دنیا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر سمندر کے اندر کی صفائی کی گئی ہو۔

غوطہ خوروں نے مل کر سمندر کے اندر سے ملبہ، پلاسٹک، کشتیوں کی لکڑیاں اور  ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جال بھی نکالے۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ 

اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے کے لیے پوری دنیا سے غوطہ خوروں نے شرکت کی جس میں یورپ اور جنوبی امریکا کے لوگ بھی شامل تھے۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈ 

شرکا نے ڈھائی گھنٹے سمندر کی گہرائی میں رہ کر اچھی طرح ان تمام چیزوں کو جمع کیا جو سمندری حیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آبی ماحول کو بھی گندا کررہی تھیں۔

فلوریڈا کے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سمندر کے اندر کی صفائی سے پانی کا میعار بہتر ہوا ہے اور اس جگہ پر پائے جانے والے آبی حیات کی نشوونما کو بہت فائدہ پہنچا ہے لہٰذا امید ہے کہ اس صفائی کی وجہ سے آبی حیات میں اضافہ ہوگا۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارد

’ڈیرفیلڈ‘ بیچ کے اندر سے سارے کچرے کو نکال کر (ری سایئکل) یعنی دوبارہ استعمال میں لانے کے قابل بنانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی اس طرح کا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جس میں پرانی پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کرکے سمندر کے کنارے پر ایک خوبوصورت وہیل مچھلی کا اسٹرکچر بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :