Time 24 جولائی ، 2019
پاکستان

رانا ثناء اللہ نے منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کرلیا، اے این ایف کا دعویٰ

انسداد منشیات فورس کی جانب سے گزشتہ روز عدالت میں چالان جمع کرایا گیا— فوٹو: فائل 

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے تفتیشی افسر کو دیے گئے بیان میں منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے گزشتہ روز عدالت میں چالان جمع کرایا گیا۔

جیو نیوز نے رانا ثناء اللہ کے خلاف اے این ایف کے چالان کی کاپی حاصل کرلی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء نے تفتیشی افسر کو بیان میں کہا کہ سیاست میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے منشیات کے کاروبار سے جڑا۔

اے این ایف کے چالان کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں مقامی افغانوں سے نارکوٹکس لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کرتا تھا۔ 

دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثناء کے وکیل جاوید اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اُن کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ 

واضح رہےکہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :