دنیا
Time 24 جولائی ، 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا

بھارت کہتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر پر ثالثی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں کہا— فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے بھارت کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

امریکی صدر کے چیف اکنامک ایڈوائزر لیری کڈلو سے پوچھا گیا کہ بھارت کہتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر پر ثالثی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں کہا ، کیا یہ بات صدر ٹرمپ نے خود گھڑی ہے؟

اس کے جواب میں ٹرمپ کے مشیر نے کہا کہ امریکی صدر خود سے کوئی بات نہیں گھڑتے، صدر کے بارے میں کوئی بات خود سے گھڑنے کا سوال انتہائی نا مناسب ہے، صدر ٹرمپ نے جو کہنا تھا وہی کہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا عمران خان نے خیر مقدم کیا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ نریندر مودی نے بھی ان سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

تاہم اس کے فوری بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی، بھارت کا کشمیر کے معاملے پر مستقل مؤقف ہے اور وہ یہ کہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت باہمی طور پر حل کریں گے، شملہ معاہدے کی رو سے کوئی تیسرا فریق پاک بھارت باہمی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :