پاکستان
Time 24 جولائی ، 2019

وفاقی حکومت کا موٹرسائیکل اور رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا: ایف بی آر کا محکمہ ایکسائز سندھ کو خط — فوٹو: فائل 

کراچی: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل اور رکشے پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمہ ایکسائز سندھ کو ٹیکس کی وصولی کیلئے خط لکھا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد موٹر سائیکل کی رجسٹریشن میں 17 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اِس وقت موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے بعد رجسٹریشن فیس 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔

خط کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد رکشے کی رجسٹریشن میں بھی 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوجائے گا اور رکشے کی رجسٹریشن 3 ہزار 100 روپے سے بڑھ کر 10 ہزار 750 روپے ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے کراچی کیلئے جائیداد کی نئی قیمت کا تعین کرلیا ہے جس کے تحت جائیدادوں کی قیمت میں 66 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :