کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کا بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف

فائل فوٹو

کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیونیوز کو حاصل ہونے والی ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود بیشتر ڈاکٹرز انکم ٹیکس نہیں دے رہے۔

ایف بی آر نے کراچی کے 30 بڑے اسپتالوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں جن میں اسپتالوں کو ڈاکٹروں کی بھرپور آمدن کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ڈاکٹرز کے شناختی کارڈ نمبرز اور نام بھی طلب کرلیے ہیں۔

مزید خبریں :