لبیک اللھم لبیک: حج کے روح پرور مناظر

حج کا خطبہ سننے کے بعد لاکھوں عازمین نے نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی اور رات مزدلفہ میں قیام کیا

دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام نے فریضہ حج ادا کیا۔

ہفتے کے روز عازمین نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا، وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں الشیخ محمد بن حسن آل الشیخ حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے، اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول ﷺنے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے، بیشک اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔

جبل رحمت سے متصل مسجد نمرہ میں حجاج کرام نماز ادا کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی 


میدان میں عرفات میں حجاج کرام دعا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی


حجاج کرام دعا کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
خاتون وہیل چیئر پر میدان عرفات کی جانب سے جارہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی


جبل رحمت پر حجاج کرام خطبہ حج سنتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
حجاج کرام وقوف عرفہ کے بعد مزدلفہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے — فوٹو: اے ایف پی