پیمرا کی بھارتی مواد نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائیاں

ضبط کیے گئے سامان میں سیٹیلائٹ ریسیور، ٹرانسمیٹرز، نوڈز، سی پی یو، وائی فائی ڈیوائس اور ڈونگلز شامل ہیں— فوٹو: فائل 

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھارتی مواد نشر کرنے پر کراچی اور حیدر آباد میں کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 

پیمرا نے کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھارتی مواد نشر کرنے اور پیمرا کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر کارروائیاں کیں۔

کارروائی میں ضلع بے نظیرآباد کے سندھ کیبل نیٹ ورک اور اسکائی ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا سامان ضبط کیا گیا۔

کراچی میں گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بلیو رِبن اور گارڈن کیبل نیٹ ورک کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔

ضبط کیے گئے سامان میں سیٹیلائٹ ریسیور، ٹرانسمیٹرز، نوڈز، سی پی یو، وائی فائی ڈیوائس اور ڈونگلز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

گزشتہ دنوں پیمرا نے بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں :