Time 21 اگست ، 2019
کھیل

حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی دلہا بننے کو بے قرار

اب عماد وسیم کے دلہا بننے کی باری ہے جن کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں طے ہے— فوٹو: فائل

فاسٹ بولر حسن علی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی کی شادی تو ہوئی دبئی میں، انہوں نے بھارتی لڑکی سامعہ آرزو کو اپنی دلہن بنایا، اب عماد وسیم کے دلہا بننے کی باری ہے جن کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں طے ہے۔

عماد وسیم کی دلہن بنیں گی ثانیہ اشفاق جو برطانیہ میں رہتی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عما دوسیم نے شادی کی تقریب کے دعوت نامے بھجوادیے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی اپنی شادی پر خصوصی دعوت دی ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کے علاوہ ساتھی کرکٹرز کو بھی شادی کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔

مزید خبریں :