Geo News
Geo News

,
Time 27 اگست ، 2019
دنیا

نکاح نامے میں لفظ 'کنواری' کی جگہ 'غیر شادی شدہ' استعمال کرنے کا حکم

فیصلے میں حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ نکاح نامے سے لفظ کنواری کی جگہ غیرشادی شدہ استعمال کیاجائے۔عدالت کا تفصیلی فیصلہ اکتوبرمیں متوقع ہے— فوٹو: فائل

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے نکاح نامے میں لفظ 'کنواری' کی جگہ 'غیر شادی شدہ' استعمال کیے جانے کا فیصلہ سنادیا۔

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے رائٹس گروپ کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں حکومت کو حکم دیا گیا ہے کہ نکاح نامے سے لفظ کنواری کی جگہ غیرشادی شدہ استعمال کیاجائے۔عدالت کا تفصیلی فیصلہ اکتوبرمیں متوقع ہے۔

نکاح نامے میں تبدیلی عدالتی تفصیلی فیصلے کے بعد متوقع ہے۔ بنگلادیش میں نکاح نامے میں تین آپشنز موجود ہوتے ہیں جس میں کنواری کی جگہ اب غیر شادی شدہ استعمال ہوگا جبکہ دیگر دو خانے بیوہ یا طلاق یافتہ شامل رہیں گے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لڑکے کے لیے بھی یہ لازم قرار دیا کہ وہ ظاہر کرے گا کہ آیا وہ غیر شادی شدہ ہے، طلاق یافتہ ہے یا رنڈوا ہے۔

رائٹس گروپ نے2014 میں مخصوص لفظ کیخلاف کیس دائر کیا تھا۔