جارجیا کے شہری نے انگلی سے 200 ٹن وزنی کشتی کھینچ لی

فوٹو: ویڈیو اسکرین گریب

جارجیا کے شہری نے 200 ٹن وزنی کشتی کو انگلی سے کھینچ کر ریکارڈ قائم کردیا۔

جارجیا سے تعلق رکھنے والے ویٹ لفٹر نے اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی سے سمندر میں کھڑی 200 ٹن وزنی بوٹ کو کھینچا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

اس شخص نے بھاری بھرکم بوٹ کو کھینچنے کے لیے سہارے کی غرض سے ایک سیڑھی کا بھی استعمال کیا جس سے اس نے اپنا توازن برقرار رکھا اور پانی میں کھڑی ٹنوں وزنی بوٹ کو 5 میٹر تک کھینچا۔

جارجیا کی ریکارڈ فیڈریشن نے اس کارنامے کو درج کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :