29 اگست ، 2019
پاک فوج نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرادیا جہاں انہیں تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غیرملکی میڈیا نمائندوں کو ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے برعکس بھارتی مظالم چھپانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈاون اور کرفیو ہے۔