Time 30 اگست ، 2019
کاروبار

پاکستان کی معیشت 12 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان

فوٹو: فائل

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معیشت 12 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

معاشی ریٹنگ کے عالمی ادارے اسٹینڈرڈز اینڈ پوورز (ایس این پی) کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کی ریٹنگ ’بی مائنس‘ برقرار رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ اور غیر ملکی ادائیگیاں پاکستانی معیشت کے لیے پریشان کُن ہیں، پاکستان کو مستقل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی کی معاشی ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 9 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایس این پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آمدنی بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینا ہو گی، سال 2020 کے بعد پاکستانی معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔

مزید خبریں :