'مودی کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں'


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کی بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی کوششوں پر رد عمل دیا۔


ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کے خلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 31 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیاہے جب کہ مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے محروم کرتے ہوئے لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

حتمی فہرست میں شہریت سے محروم ہونے والے افراد کو اپیل کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہےکہ اس عمل سے غیر قانونی بنگلادیشی مہاجرین کی شناخت ضروری ہے۔

مزید خبریں :