Time 04 ستمبر ، 2019
کاروبار

ملک میں استعمال شدہ کاروں کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ کا اضافہ

فائل فوٹو

استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔

حکومت کی جانب سے غیر ملکی کاروں کی درآمد پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد سے خریدار استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں سن کر ہی پریشان ہیں۔

خریداروں کا کہنا ہےکہ جو 6 ماہ پہلےگاڑی کا ریٹ تھا اب اس سے بڑھ گیا ہے، گاڑی کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔

استعمال شدہ درآمدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

استمال شدہ درآمدی کاروں کی خریداری کے خواہش مند افراد اور ان کی فروخت سے منسلک شوروم مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ درآمدی ڈیوٹیز میں کمی لاکر شہریوں کو کم قیمت میں معیاری گاڑیاں خریدنے کے موقع فراہم کیا جائے۔