صحت مند رہنے کیلئے ہر تیسرے دن کیا کرنا چاہیے؟

فوٹو بشکریہ الامی—

کیا آپ جانتے ہیں صحت مند رہنے کے لیے اب ڈائنٹنگ کے بجائے ہر تیسرے دن فاقہ کرسکتے ہیں؟

جی ہاں آسٹریا کے طبّی ماہرین کے مطابق اگر آپ اچھی صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ڈائٹنگ سے کہیں بہتر ہے کہ ہر تیسرے دن، یعنی ایک دن چھوڑ کر اگلے دن، مکمل فاقہ کریں۔

 ایک طبی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ماہرین  نے بتایا  کہ بیشتر لوگ وزن کم کرنے اور دل کی بہتر صحت کےلیے ڈائٹنگ کرتے ہیں جس سے بہت کم لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

تاہم اس کے بجائےاگر وہ ہر تیسرے دن مکمل فاقہ کریں تو اس سے صحت کے بہترین فوائد حاصل ہوں گے۔

مزید خبریں :