10 ستمبر ، 2019
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی حکام پاکستان آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خود کو فارغ سمجھیں‘۔
وفاقی وزیر نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔