Time 12 ستمبر ، 2019
کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کیلئے ایک اور اعزاز

ثناء میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا— فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کیلئے ایک اور اعزاز، انہیں ایشیا گیم چینجر ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایشیا سوسائٹی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق ثناء میر کا نام دیگر 5 خواتین کے ساتھ شامل ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔


ایوارڈ کی تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ ایشیا سوسائٹی ہر سال اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی تمام خواتین ہیں۔ کرکٹر ثناء میر نے اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ انہیں کرکٹ کے کھیل میں ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

ثناء میر کے اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

















مزید خبریں :