سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے عمر اکمل کی شمولیت پر غور

عمر اکمل نے آخری ٹی ٹوئنٹی انہوں نے 2016 میں کھیلا تھا— فوٹو: فائل

سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا۔ سیریز کیلئے کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، سری لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کا کیمپ 18 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا جس کے بعد 23 ستمبر کو حتمی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔ عمر اکمل نے اس سال ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت کی تھی جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی انہوں نے 2016 میں کھیلا تھا۔

پاکستان سے سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، پہلا ون ڈے 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :