Time 14 ستمبر ، 2019
پاکستان

کراچی پولیس کا اسنیپ چیکنگ کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو

کراچی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کا طریقے کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی اسنیپ چیکنگ کا طریقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کیا ہے جس کی منظوری آئی جی سندھ کی جانب سے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے لیے تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ایک ضلع میں 15 جب کہ مجموعی طور پر شہر بھر میں 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر 3 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر موجود ہوں گے اس کے علاوہ 105 اسنیپ چیکنگ پوائنٹس پر ایک ایک لیپ ٹاپ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر موجود 2اہلکاروں کو پاکٹ کیمرہ بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ تمام اضلاع میں مشتبہ گاڑیوں کو روکنے کے لیے آلات سے لیس ایک خصوصی ٹیم بھی ہوگی۔

کراچی پولیس چیف منصوبے سے متعلق بجٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کریں گے۔

مزید خبریں :