Time 17 ستمبر ، 2019
صحت و سائنس

حاملہ خواتین کے پیراسیٹامول کے استعمال سے بچے میں نقائص کا خطرہ

فائل فوٹو

دوران حمل درد کی صورت میں پیراسیٹامول کا استعمال سب سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا تھا لیکن برسٹل یونیورسٹی کی تازہ ترین ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے نومولود میں اے ڈی ایچ ڈی کا خطرہ یعنی بیہیوریل نقائص کاخدشہ ہوتا ہے۔ 

برسٹل یونیورسٹی کے ریسرچرز کی تحقیقی رپورٹ دیتے ہوئے ڈیلی مرر نے خبر دی ہے کہ جو خواتین دوران حمل پیراسیٹامول لیتی ہیں ان کے بچوں میں یہ نقائص پیدا ہوسکتے ہیں۔

ریسرچرز نے یہ رپورٹ برسٹل کے 14 ہزار بچوں کے قبل از سکول آئی کیو ٹیسٹ کے تجزیئے کے بعد تیار کی ہے۔

خواتین نے بتایا کہ جب وہ 7 ماہ کی حاملہ تھیں تو انہوں نے پیراسیٹامول استعمال کیا تھا جب کہ بعض نے حمل کے آخری تین ماہ کے دوران درد شکنی کیلئے اس کا استعمال کیا تھا۔

ریسرچرز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ای سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین مشکل سے حاملہ ہوتی ہیں، سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کے پیرا سیٹا مول کے استعمال کی وجہ سے بچوں میں ہائپر ایکٹیویٹی اور کسی چیز پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا بھی پتہ چلایا ہے۔

مزید خبریں :