یاسر حسین کا پہلی بار فریال محمود کے ساتھ 'ہاف فرائے'

فائل فوٹو—

اداکار یاسر حسین پہلی مرتبہ فریال محمود کے ساتھ فلم 'ہاف فرائے' میں جلوہ گر ہوں گے۔

ادکار یاسر حسین، فیضان خواجہ اور اور فریال محمود ایک ساتھ نئی فلم ' ہاف فرائے' میں جلوہ گر ہوں گے۔

ابو علیہا کی تحریر کردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی 'ہاف فرائے' کامیڈی ایکشن فلم ہوگی جس میں یاسر حسین مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

اداکارہ اقرا عزیز کے منگیتر یاسر حسین دو برس بعد فلم 'ہاف فرائے' سے بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے اس سے قبل وہ 'کراچی سے لاہور' اور 'لاہور سے آگے' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

فلم 'ہاف فرائے' میں یاسر حسین کے ساتھ اداکارہ فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی ساتھ کام کریں گے۔

فلم سائن کرنے کے حوالے سے فریال محمود نے بھی انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'چلو فلم فلم کھیلیں'۔

واضح رہے کہ فریال محمود پہلی بار باقاعدہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں اس سے قبل وہ مختصر فلم ' عشق ' میں کام کر چکی ہیں۔



مزید خبریں :